دینہ کی عوام بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے شدید ذہنی اضطراب کا شکار

دینہ اور گردونواح کی عوام بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے شدید ذہنی اضطراب کا شکار، سفید پوش اور غریب طبقہ پر بجلی میں اضافہ لمحہ فکریہ بن گیا، شدید گرمی کے موسم میں گھر میں ایک پنکھا لگانے والے بھی پریشان ہیں۔
صارفین بجلی نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں بجلی کی یونٹس میں شدید اضافہ سے ہم پریشان حال ہیں،گرمی اور حبس کا موسم ہے جس کی وجہ سے ہم پنکھا بھی لگانے سے گھبراتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اعلی حکام سے گزارش ہے کہ بجلی کے بلوں کی پالیسی احسن طریقے سے ترتیب دی جائے تاکہ عام صارف کی اضافی بل سے جان چھوٹ جائے۔