دینہ میں نویں جماعت کا طالب علم پنکھا صاف کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

0 102

دینہ میں غریب محنت کش کا اکلوتا 16سالہ نویں جماعت کا طالب علم گھر میں پنکھا صاف کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، بچے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے ہسپتال پہنچایا مگر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دینہ کے نواحی علاقہ مہتہ چونگی نئی آبادی کا رہائشی غریب محنت کش محمد گلستان کا اکلوتا 16 سالہ بیٹا نویں جماعت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ دینہ کا طالب علم محمد زعفران گھر میں پنکھا صاف کر رہا تھا کہ اچانک زور دار کرنٹ لگنے سے گر پڑا۔

ریسکیو 1122کو فوری طور پر اطلاع دی گئی مگر بچہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا، 16 سالہ زعفران کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا، والدین غم سے نڈھال، جاں بحق ہونے والا بچہ اکلوتی بہن کا بھائی بھی تھا، محمد زعفران کی میت آبائی گاؤں ڈومیلی اسٹیشن روانہ کر دی گئی جہاں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، بچے کی میت جب گھر سے اٹھی تو علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.