دینہ: مہنگائی کا جن بے قابو، شدید ترین مہنگائی نے عوام کے چہروں سے مسکراہٹیں بھی چھین لیں

0 93

دینہ: مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، شدید ترین مہنگائی نے عوام کے چہروں سے مسکراہٹیں بھی چھین لیں۔

آٹا، گھی، کوکنگ آئل، گوشت، سبزیاں، فروٹ، پٹرولیم مصنوعات سمیت ضروریات زندگی کی تمام چیزیں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔ عوام سخت پریشان حال ہیں، خودکشیوں سمیت چوری چکاری عام ہو گئی ہے جبکہ حکمران گرم ترین موسم اور گرم ترین قیمتوں سے غافل ہوکر اے سی لگا کر اپنے اپنے مفاد کے لئے سرگرم ہیں۔

شدید مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا گزر بسر ناممکن ہو گیا جس سے پوچھوں دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان حال دکھائی دے رہا ہے۔ گیس سلنڈر مافیا بھی اپنے مفاد کی خاطر عوام کاگوشت نوچنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ گیس سلنڈر کی قیمت 2375 روپے جبکہ مافیاں 2800 سے 3000 میں فروخت کر رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بھی ان مافیا کے خلاف خاموش ہے، چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔ باقی کسر بجلی بلوں کی مد میں پوری کی جارہی ہے،حکمران کرسی کرسی کے چکروں میں عوام کی خوشحالی بھول چکے ہیں۔ پڑھا لکھا نوجوان بھی پریشان حال روزگار نہ ہونے کی وجہ سے ڈگریاں ہاتھ میں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

اس ملک کے حکمرانوں سے عوام کی اپیل ہے کہ اپنا بہت کچھ بنا لیا ہے اب کچھ عوام کی بہتری کے لئے بھی وقت نکال لیں اور ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اگر دن سخت دھوپ میں آپ بازاروں کا رخ نہیں کر سکتے تو صبح یا شام کو بازاروں میں تشریف لا کر مہنگائی کنٹرول کرنے میں اپنا حق ادا کریں تاکہ آپ سے اللہ کی مخلوق خوش ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.