دینہ میں مدرسے کے معلم کا نوجوان پر لوہے کے پائپ سے تشدد

دینہ کے نواحی علاقہ میں مدرسے کے معلم نے نوجوان کو لوہے کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ دینہ کے علاقے چھتہ میں مدرسے کے معلم محمد اشفاق کے ظالمانہ تشدد کے باعث لڑکے اسد علی کو جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے۔
متاثرہ لڑکے اسد علی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد اشفاق نے الزام عائد کیا کہ میرے پاس غلط قسم کے لوگ آتے ہیں، معلم نے مجھے کمرے میں لے جاکر بند کردیا اور تحریر لکھوا کر مجھے سائن کرنے کو کہتا رہا۔
تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔