جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کالا گجراں کے علاقہ میں امام بارگاہ خاتم النبیین میں جاری مجلس اور تھانہ دینہ کے علاقہ میں سید حسین کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔
انہوں نے پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں،سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ایس ایچ کالا گجراں اور ایس ایچ او دینہ نے ڈی پی او جہلم کو سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ میں امام بارگاہ حسینی اسد آباد میں جاری مجلس اور امام بارگاہ مفتیاں سیداں میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری جلوس کا وزٹ،
پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں، pic.twitter.com/dOym5mdRTP
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) July 26, 2023
ڈی پی او جہلم نے مجلس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی، محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے، عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں، پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں۔ جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کالا گجراں کے علاقہ میں امام بارگاہ خاتم النبیین میں جاری مجلس اور تھانہ دینہ کے علاقہ میں سید حسین کے جلوس کے روٹ کا وزٹ،
پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں،
سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، pic.twitter.com/HphzuWweia
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) July 25, 2023