دینہ: پٹرولنگ پولیس نے 23 سال پہلے چوری ہونے والا موٹر سائیکل پکڑ لیا، ملزم گرفتار

0 61

دینہ: پٹرولنگ پولیس چک اکا نے 23 سال پہلے چوری ہونے والا موٹر سائیکل پکڑ لیا۔

پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کے سب انسپکٹر وسیم حسن نے ملزم اسد عباس ولد جہانگیر اختر کے زیر استعمال موٹر سائیکل ہونڈا 125 روک کر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ موٹر سائیکل 23 سال قبل تھانہ اے ڈویژن گجرات کے علاقہ سے چوری ہوا تھا۔

پٹرولنگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ دینہ کے حوالے کر دیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.