قتل یا خودکشی، دینہ کے علاقہ پنڈوڑی میں 35 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

دینہ: قتل یا خودکشی، دینہ کے علاقہ پنڈوڑی میں 35سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دینہ کے نواحی گاؤں پنڈوڑی میں 35 نوجوان عامر عثمان کی اپنے گھر کے ایک کمرے سے پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نوجوان شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ بھی تھا اور اس کے مالی حالات بھی بہت اچھے تھے۔
لاش کے پاؤں زمین کو چھو رہے تھے جس سے معاملہ مشکوک ہو گیا کہ آیا نوجوان نے خود کشی کی ہے یا اسے کسی نے قتل کرکے اس کی لاش کو پنکھے سے لٹکا دیا ہے۔
تھانہ منگلا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا اور نوجوان عثمان کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔