ڈی پی او جہلم کا دینہ اور تھانہ منگلا کینٹ کے علاقوں میں امام بارگاہوں کا دورہ

0 95

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا دینہ اور تھانہ منگلا کینٹ کے علاقوں میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے دینہ اور تھانہ منگلا کینٹ کے علاقوں میں امام بارگاہوں کا دورہ لیا اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ دینہ، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے ڈی پی او جہلم کو انتظامات کے بارے میں بریف کیا، ڈی پی او جہلم نے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر کہا کہ پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ دیوٹیز سر انجام دیں۔ پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.