دینہ میں لین دین کے معاملہ پر شہری کو قتل کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

دینہ پولیس نے لین دین کے معاملہ پر شہری کو قتل کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
دینہ: ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان واسق اور توقیر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور اور ڈنڈا بھی برآمد کر لیا، ملزمان نے لین دین کے معاملات پر راجہ حماد نامی شہری کو فائرنگ اور ڈنڈے کے وار سے زخمی کر دیا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔