ضلع جہلم کے تاریخی مقام ٹلہ جوگیاں میں 50 کے قریب ہندو یاتریوں کی آمد

دینہ: ضلع جہلم کے تاریخی مقام ٹلہ جوگیاں میں 50کے قریب ہندو یاتریوں کی آمد ، ہندو یاتریوں نے اپنے مقدس مذہبی مقامات پر حاضری دی، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، اس سلسلے میں ڈی پی او جہلم نے بھی وزٹ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں بریف کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ اور ضلع جہلم کے تاریخی مقام ٹلہ جوگیاں میں کوہاٹ سے 50 کے قریب ہندو یاتریوں نے دورہ کیا، ان کی آمد کے سلسلے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کیے گئے ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔
ڈی ایس پی صدر میاں جبار اور ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران نے ڈی پی او جہلم کو ٹلہ جوگیاں آمد پر سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں بریف کیا۔ ہندو یاتریوں کا 50رکنی وفد ٹلہ جوگیاں پہنچنے پر ڈی ایس پی صدر ملک عقیل عباس اور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نے ان کا استقبال کیا۔
ہندو یاتریوں کی ٹلہ جوگیاں میں اپنے مذہبی مقامات پر آمد، ڈی پی او جہلم کا وزٹ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں،
ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجباد اور ایس ایچ او دینہ محمد عمران نے ڈی پی او جہلم کو سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریف کیا، pic.twitter.com/KA1CGxw2oR
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) July 15, 2023
ہندو یاتریوں نے چند گھنٹے اپنے مقدس مذہبی مقامات پر حاضری دی اور بعد ازاں روانہ ہو گئے۔ ہندو یاتریوں نے روانگی سے قبل اپنے مقدس مذہبی مقامات کے محفوظ ہونے پر اظہارِ تشکر اور بہترین مہمان نوازی اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا۔