وزیر اعظم شہباز شریف کا جہلم میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اموات پر دکھ کا اظہار

دینہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے جہلم میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت، اہلِ خانہ اور زخمی ہونے والے 10 افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔