ضلع جہلم میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی بند

0 95

دینہ: قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کا انتہائی شاندار فیصلہ، موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہیں ملے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، پٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائدکر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خبردار ہوشیار موٹر سائیکل سوار ہو جائیں تیار کیونکہ پنجاب حکومت نے نو ہیلمٹ نو پٹرول کی زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا لی ہے۔ جہلم میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے ساتھ نرمی نہ برتنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جان پیاری ہے تو قانون کی پاسداری کرنا ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی گئی کہ موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہ دیا جائے۔ آئے روز موٹرسائیکل حادثات میں ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے سر پر چوٹیں لگنے سے اموات بڑھ رہی ہیں، تمام پیٹرول پمپ مالکان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔


ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کا کہناتھا کہ ماہانہ سینکڑوں افراد شہر میں بغیر ہیلمٹ حادثات میں زخمی ہوتے ہیں۔ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کے باعث حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے لیے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.