سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پروفیسر عزیز احمد علالت کے باعث انتقال کر گئے

0 98

دینہ کی معروف شخصیت سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پروفیسر عزیز احمد 82 سال کی عمر میں علالت کے باعث محلہ نواب پورہ نزد چھاپاں والی سرکار دینہ میں انتقال کر گئے۔

مرحوم نے عرصہ دراز تک تعلیمی خدمات سر انجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم پروفیسر عزیزاحمد سوگواران میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں چھوڑیں اور رئیس احمد ریڈر این ٹی او آفس ڈپٹی کمشنر جہلم کے والد محترم تھے، مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے۔

مرحوم پروفیسر عزیز احمد کی نماز جنازہ رات 8 بجے ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری ٹیچرز سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے بعد مرحوم پروفیسر عزیز احمد کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.