پٹرولنگ پولیس چک اکا نے ماہ جون کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

دینہ: پٹرولنگ پولیس چک اکا نے ماہ جون 2023 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1 ملزم کے خلاف ایف آئی آر زیر دفعہ 3a/CNSA(1)9 دی گئی جبکہ 30 عدد موٹر سائیکل سواروں کو زیر دفعہ /mvo115 پوسٹ پر بند کیے گئے۔
اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 عدد po اور 3 عدد ca بذریعہ ای پولیسنگ ایپ گرفتار کیے گئے۔ بیٹ ایریا میں 22 عدد خراب گاڑیوں کے مالکان کو امداد فراہم کی گئی ، عید الاضحیٰ کے موقع پر الرٹ ڈیوٹی سرانجام دینے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ بیٹ ایریا میں سرزد نہ ہوا۔
پوسٹ انچارج سب انسپکٹر راجہ وسیم حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔ پوسٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔