دینہ پولیس کی خاتون سب انسپکٹر نے 5 پیشہ ور بھکارنوں کو دھر لیا

دینہ: تھانہ دینہ تعینات لیڈی سب انسپکٹر میمونہ رسول کا بھکارنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 پیشہ ور بھکارنوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے 5 پیشہ ور بھکارنیں گرفتار کر لی، بھکارنوں سے 3520 رقم برآمد کر لی گئی، بھکارنوں کی شناخت رخسانہ، بیگم بی بی، سونیہ، پٹھانی بی بی اور گلشن کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔