دینہ: سابق کونسلر چوہدری قیصر خوشحال کے بہنوئی اور چوہدری ساقی کے والد محترم انتقال کر گئے

دینہ کے نواحی علاقہ پنڈ جاٹہ کی معروف شخصیت چوہدری لال حسین (مرحوم) کا بیٹا، چوہدری محمد خوشحال (مرحوم ) سابق جنرل کونسلر کا بھتیجا چوہدری مطلوب ، چوہدری خالد کا بھائی سابق جنرل کونسلر چوہدری قیصر خوشحال کے بہنوئی اور چوہدری ساقی کے والد محترم چوہدری باؤ ظریف پنڈ جاٹہ دینہ میں وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ شام 6 بجے پنڈ جاٹہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواران میں سپرد خاک کر دیا گیا۔