دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، تاجروں نے احتجاجاً اپنی دوکانیں بند کر دیں

0 109

دینہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن پر تاجروں اور میونسپل کمیٹی دینہ کے اہلکاروں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، تاجروں نے احتجاجاً اپنی دوکانیں بند کر دیں اور میونسپل کمیٹی آفس دینہ پہنچ گئے، مذاکرات کے بعد تاجروں کا احتجاج ختم، کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے ملاقات کر کے اپنے مسائل آگاہ کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی دینہ کے اہلکاروں کا مسلسل آپریشن جاری ہے۔ بدھ کے روز مین بازار میں تجاوزات کی مد میں میونسپل کمیٹی دینہ کے اہلکار سامان اٹھانے لگے تو تاجروں کے ساتھ جھگڑا طول پکڑ گیا اور تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنی دوکانیں بند کر دیں اور میونسپل کمیٹی دینہ پہنچ گئے۔

میونسپل کمیٹی دینہ میں آفیسر میاں سہیل کے ساتھ مزاکرات طے پائے گئے اور کمیٹی تشکیل دی گئی جو اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی سے ملاقات کرے گی اور اپنے مسائل سے آگاہ کرے گی جس پر تاجروں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا اور دوکانیں دوبارہ کھول لیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.