دینہ میں زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم، خاتون جاں بحق، 7 افراد شدید زخمی

0 127

دینہ کے نواحی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں ڈنڈوں اور سوٹوں سے تصادم، 50 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ دیگر خاتون سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سمیت پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، ریسکیو 1122 نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چکوہا کے گاؤں ڈھوک فقیر یاں میں زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں جھگڑا شروع ہو گیا اور بات ڈنڈوں اور سوٹوں تک آ پہنچی جس سے 1خاتون خالدہ بی بی زوجہ غلام عباس کو سر پر شدید چوٹ آنے سے دم توڑ گئیں جبکہ گلفراز ولد گلزار، محمد ہارون، نسرین بی بی سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر میاں ابرار پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سٹی کے زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.