دینہ:‌ تجاوزات کیخلاف آپریشن، منگلا روڈ پر لگے غیر قانونی سٹال اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا

0 132

دینہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن جاری، منگلا روڈ پر لگے غیر قانونی سٹال اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی کی ہدایت پر دینہ میں مسلسل 4 روز سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، فرحت جمیل کی قیادت میں منگلا روڈ پر سخت آپریشن کیا گیا جس سے فٹ پاتھوں پر لگے غیر قانونی سٹال اور لوگوں کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی دینہ کا کہنا ہے کہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، پورے شہر کو تجاوزات سے پاک کریں گے اس میں کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، دوکاندار حضرات کو چاہئے کہ وہ اپنی دوکانوں کے اندر رہ کر کاروبار کریں اور عوام کے گزرنے والے راستوں کو صاف کر دیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.