دینہ میں سائن بورڈ شدید آندھی کے باعث جی ٹی روڈ پر کھڑے رکشہ پر جا گرا، راہگیر خاتون زخمی

دینہ: جی ٹی روڈ پر لگا سائن بورڈ شدید آندھی کے باعث جی ٹی روڈ پر کھڑے رکشہ پر جا گرا، راہگیر خاتون زخمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر غیر قانونی سائن بورڈز کی بھر مار کی وجہ سے عوام کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔
گزشتہ روز دینہ جی ٹی روڈ پر لگا سائن بورڈ شدید آندھی اور طوفان کے باعث اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور جی ٹی روڈ پر کھڑے رکشہ پر جا گرا جس سے راہگیر خاتون بھی شدید زخمی ہو گئی۔
شہریوں نے ڈی سی او جہم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔