دینہ میں 20 سالہ 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

دینہ میں 20 سالہ 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق، جاں بحق ہونے والا نوجوان گھر سے نماز پڑھنے کے لیے گیا تھا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈیڈ باڈی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ نئی آبادی کا رہائشی 20 سالہ غریب محنت کش کا بیٹا 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی راولپنڈی سے لاہور جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والا نوجوان گھر سے مغرب کی نماز پڑھنے کے لیے نکلا تھا اور بتایا جاتا ہے کہ جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ریلوے کی پولیس پہنچ گئی جہاں بعد ازاں نوجوان کی میت کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا گیا ،نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔