پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری فوق شیرباز نے پارٹی چھوڑ دی، ٹکٹ واپس کر دیا

0 164

دینہ: تحریک انصاف کے رہنما حلقہ پی پی 25 دینہ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری فوق شیرباز نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا ، پی پی 25کا ٹکٹ واپس کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کا عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں تحریک انصاف کو چھوڑنے والے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے کزن حلقہ پی پی 25 سے ٹکٹ ہولڈر چوہدری فوق شیر باز نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا۔

فوق شیرباز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ پارٹی ٹکٹ واپس کررہا ہوں جبکہ مستقبل کا فیصلہ ساتھیوں کی مشاورت سے کروں گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.