دینہ: دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں لڑائی، 70 سالہ شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا جبکہ 2افراد شدید زخمی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ایس ایچ او تھانہ دینہ بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے علاقہ کھوڑی یوسی سوہن میں 70سالہ شخص محمد قدیر ولد لقمان خان سکنہ کھوڑی اور محمد نذیر اور محمد شہزاد گھر کے باہر جنگل میں لکڑیاں کاٹ رہے تھے کہ اچانک 2گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تلخ کلامی شروع ہو گئی اور بات بگڑ گئی جس سے ملزمان نے تیز دھار آلے سے 70سالہ شخص محمد قدیر ولد لقمان خان کو قتل کر دیا جبکہ 2 افراد محمد نجیب اور قدیر کو شدید زخمی کر دیا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی صدر میاں ابرار ، ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ ڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔
تھانہ دینہ کے علاقہ میں تیز دھار آلہ سے 01 شہری کے جانبحق ہونے جبکہ 02 شہریوں کے زخمی ہونے کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کرائم سین کا وزٹ، ڈی ایس پی صدر سے رپورٹ طلب
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر معمولی تلخ کلامی ہوئی، pic.twitter.com/NYnDlwNKVM— JHELUM POLICE (@police_jhelum) May 29, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈنگ پارٹیز تشکیل دے دی گئی ہیں، تمام زاویوں سے تحقیقات عمل میں لائی جائیں گی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔