دینہ میں ڈاکوؤں نے بینک سے ساڑھے 7 لاکھ لے کر آنے والی خاتون سے رقم چھین لی

0 113

دینہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، 3 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے جی ٹی روڈ پر خاتون سے نقدی لوٹ کر فرار، ڈاکو باآسانی کے ساتھ موٹرسائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سلسلہ رک نہ سکا، دن دیہاڑے جی ٹی روڈ پر 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے رکشہ پر سوار خاتون کو روک کر 7 لاکھ 60 ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔

دینہ کے نواحی علاقہ کھوکھا کی رہائشی خاتون چوہدری محمد ثاقب کی اہلیہ نجی بینک جی ٹی روڈ دینہ سے رقم نکلوا کر چنگ چی رکشہ پر گھر واپس جا رہی تھی کہ جی ٹی روڈ صالحہ ہسپتال کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واردات کے بعد جی ٹی روڈ پر خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی اور خاتون کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.