دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ پر کار اور رکشہ میں خوفناک تصادم، 3 افراد شدید زخمی

0 299

دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ پر کار اوررکشہ میں خوفناک تصادم، 3 افراد شدید زخمی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جبکہ کار کو شدید نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر کار نمبری LED-5843 اور لوڈر رکشہ کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا، جس سے کار میں سوار 31 سالہ علی عباس ولد ناصر سکنہ گجرات، 23 سالہ ظہیر شاہ ولد تیمور شاہ سکنہ گجرانوالہ، 26 سالہ شبیر ولد صادق سکنہ نوشہرہ شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی کار کو شدید نقصان پہنچا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.