منگلا پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو اڑھائی کلو ہیروئن سمیت گرفتار

دینہ: ایس ایچ او منگلا احسن شہزاد بٹ اور ٹیم کی اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص جاوید اور عابد مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو 540 گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 630 روپے برآمد کر لی، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او منگلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔