ضلع جہلم کے مایہ ناز نوجوان ویب ڈیزائنر محمد عمران علالت کے بعد دینہ میں انتقال کر گئے

دینہ: ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز نوجوان ویب ڈیزائنر محمد عمران علالت کے بعد دینہ میں انتقال کر گئے، آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ضلع جہلم سے تعلق رکھنے بے پناہ صلاحیتوں کے مالک نوجوان ویب ڈیزائنر، ماسٹر محمد عثمان کے بڑے بھائی محمد عمران کچھ عرصہ سے برین ٹیومر بیماری کا شکار تھے جس کا انہوں نے علاج کرانے کی سرتوڑ کوشش کی، گزشتہ روز یہ نوجوان اپنی بیماری کے ہاتھوں زندگی کی جنگ ہار گیا۔
مرحوم نوجوان کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں رامدیال تحصیل دینہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں علاقے بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
دینہ سے روزنامہ خبریں کے رپورٹر ادریس چودھری،صحافی عادل چودھری، راجہ نوید افضل،محمد سلمان آف پنڈوڑی، محمد ثاقب قاضی، ساجد رشید سعدی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے نوجوان ویب ڈیزائنر محمد عمران کے انتقال کر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے محمد عمران نے پسماندگان میں دو بچے اور بیوہ چھوڑے ہیں، مرحوم کے والدین کچھ عرصہ قبل ہی وفات پا چکے ہیں۔