امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر قاتلانہ حملہ، دینہ اور سوہاوہ میں مذمتی ریلیاں نکالی گئیں

دینہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر قاتلانہ حملہ کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ دینہ اور سوہاوہ نے مذمتی ریلیاں نکالیں، ریلی میں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ دینہ نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق پر قاتلانہ حملہ ہونے پر مذمتی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25 نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو پکڑنے اور کیفرکردار تک پہچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے امن قائم کرنے کے لیے حکومت منتخب نمائندوں کے حوالے کرنے پر زور دیا اور کہا کہ الیکشن ہی امن اور انصاف کا راستہ ہے جس کو حکومت ماننے سے انکار کر رہی ہے۔
ادھر سوہاوہ میں جماعت اسلامی یوتھ نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق پر قاتلانہ حملہ کی مذمتی ریلی نکالی، کارکنوں نے ریلی میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ اس موقع پر سید ضیااللہ بخاری امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو پکڑنے اور دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہچانے کا مطالبہ کیا۔