دینہ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، 2 غیر ملکی گرفتار

0 138

دینہ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز کے دوران گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانوں، ہوٹلز، ہوسٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ، سرچ آپریشنز کے دوران بغیر قانونی دستاویزات رہائش پذیر 2 افراد گرفتار کر لئے.

انچارج پولیس چوکی دینہ خضر حیات اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پزیر ملزمان ذاکر خان اور اختر محمد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر کے پرامن معاشرے کی تشکیل ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.