پاک فوج ملک کی حفاظت کی ضامن ہے، 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ مہر فیاض

0 113

دینہ میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے نکودر چوک پر پہنچی جہاں کارکنوں نے موٹرسائیکلوں، گاڑیوں پر پاکستان کے جھنڈے اور پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت امن و امان کے قیام کے لیے قربانیاں دینے والے شہیدوں اور غازیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے جس طرح عمران خان کے کہنے پر ملک کے اہم املاک پر حملہ کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈوں پر کام کر رہا ہے، 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے آج پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے، پاک فوج اس ملک کی حفاظت کی ضامن ہے، ملک میں جب بھی برا وقت آیا تو ہماری بہادر فوج نے ڈٹ کر دشمنوں کا مقابلہ کیا، ایسے لوگوں کا یہ گھناونا اقدام ناقابل معافی جرم کی حیثیت رکھتا ہے، تحریک انصاف کی جماعت پر مکمل طور پر پابندی لگنی چاہئے تاکہ آئندہ ملک پر حملہ کرنے کی جرأت نہ کر سکیں۔

ریلی میں سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی، سابق وائس چیئرمین ملک صداقت حسین، راجہ حسن اختر، راجہ ندیم اختر، راجہ لیاقت علی، حافظ وسیم انور، میاں عتیق، چوہدری تصدق، چوہدری مشتاق سمیت علاقہ بھر کی سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.