دینہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا، خاتون سمیت 5 افراد جھلس گئے

دینہ کے نواحی علاقہ میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی، آگ لگنے کے باعث گھر کا دیگر سامان بھی جل کا خاکستر، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور تمام تر حالات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ پیر شاہ وسن میں اچانک گیس لیکیج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس سے گھر میں موجود 5 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں محمد اصغر ولد محمد اسلم عمر 75 سال، خوشنود اختر ولد خورشید عمر 28 سال، شبیر ولد بشیر عمر 57 سال، عدنان ولد محمد اصغر عمر 38 سال ، یاسر ولد محمد اصغر عمر 35 سال شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا، آگ لگنے کی وجہ سے گھر کا دیگر سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ہسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات عمل میں لائی جائے جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔