صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن جہلم مسعود الحسن بٹ کا ملک صابرحسین کی وفات پر اظہار تعزیت

دینہ: سابق چیئر مین یونین کونسل مدوکالس و سابق ضلع کونسل ملک صابر حسین مرحوم کی وفات پر تعزیت کے لیے صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جہلم مسعود الحسن بٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملک صابر حسین (مرحوم) کے دفتر چک اکا دورہ کیا جہاں انہوں نے ان کے صاحبزادوں ملک صداقت حسین اور ملک کاشف سے اظہار افسوس کیا او ر ملک صابر حسین مرحوم کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی، ملک صابر حسین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اسد بٹ، خورشید احمد بٹ، ملک طاہر ریاض، ملک عاصم صدر سپر اعوان کرکٹ کلب چک اکا، ملک تنویر اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔