دینہ کے معروف نعت خواں بلال قادری نے صوفیانہ کلام اور نعت خوانی سے عوام کے دل جیت لیے

دینہ: تحصیل دینہ ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے معروف نعت خواں محمد بلال قادری نے عرصہ 18 سال سے پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں اپنی خوبصورت آواز سے صوفیانہ کلام اور نعت خوانی سے عوام کے دل جیت لیے، محمد بلال قادری دبئی اور سعودیہ سمیت دیگر ممالک میں بے شمار اعزازات سے نوازا گیا اور سوشل میڈیا پر بہت شہرت حاصل کی جو ضلع جہلم کی عوام کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ اور ڈسٹرکٹ جہلم کے معروف نعت خواں محمد بلال قادری نے عرصہ 18سال سے دین سے خصوصی لگاؤ ہونے کی وجہ سے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی بہترین آواز کے جادو سے صوفیانہ کلام اور نعت خوانی سے ملک بھر سے لوگوں کے دل جیت لیے، گزشتہ روز پی ٹی وی ورلڈ پر اپنی بہترین آواز میں پروگرام کیا جس کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔
انہوں نے پاکستان کے علاوہ دبئی ، سعودیہ اور دیگر ممالک میں بے شمار پروگرام بھی کیے اور بے شمار اعزازات سے بھی نوازا گیا ، آپ نے مختلف سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر بہت شہرت حاصل کی اور مختلف پرائیویٹ چینل ریڈیو اور اخبارات کی ذینت بنے، تحصیل دینہ اور ضلع جہلم کی عوام کے لیے محمد بلال قادری بڑا اعزاز بن گئے۔