دینہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ملزم شراب سمیت گرفتار

0 75

دینہ: ایس ایچ او دینہ عمران عباس اور ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش ملزم گرفتار، 90 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزم کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضہ سے 90 لیٹر دیسی شراب اور آلات کشیدگی شراب برآمدکر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ضلع جہلم کو منشیات فروشی سے پاک کرنا میرا مشن ہے، جو جاری رہے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.