سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے جی ٹی روڈ دینہ پر نیو دلشاد ڈرائی کلینرز کا افتتاح کر دیا

دینہ: مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض جی ٹی روڈ دینہ پر نیو دلشاد ڈرائی کلینرز کا ربن کاٹ کر افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں جی ٹی روڈ پر واقع چوہدری آزاد گجر کی شاپ نیو دلشاد ڈرائی کلینرز اینڈ سٹیم پریس کا افتتاح مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے ربن کاٹ کر کر دیا۔ تقریب میں محمد زبیر، حافظ محمد وسیم انور، محمد زراعت، حاجی اختر، چوہدری قیصر مشتاق، محمد خان سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض سمیت دیگر شہریوں نے چوہدری آزاد گجر کو نئی شاپ کی افتتاحی تقریب پر مبارکباد دی، اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی۔