دینہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

دینہ: ایس ایچ او دینہ عمران عباس اور ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے۔
گرفتار ملزمان میں مہران، رئیس اور عمران شامل ہیں، ملزمان سے 4 کلو 290 گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 5260 روپے برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ضلع جہلم کو منشیات فروشی سے پاک کرنا میرا مشن ہے، جو جاری رہے گا۔