چائنیز اور ہانگ کانگ الیکٹرک وہیکلز کمپنی کے وفد کی دینہ آمد، الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا معاہدہ

0 104

دینہ: چائنیز اور ہانگ کانگ کے الیکٹرک وہیکلز کمپنی کے وفد کی دینہ آمد ، دینہ کے رہائشی اوورسیز پاکستانی چوہدری عمران کا پاکستان میں چائنہ اور ہانگ کانگ کے ساتھ مل کر الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا معاہدہ طے پا گیا جس میں 1000 سی سی اور ساڑھے 600سی سی گاڑیاں انتہائی سستی تیار کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ سدھ تاجپور عالیہ کے رہائشی اوورسیز پاکستانی چوہدری عمران کی دعوت پر چائنیز اور ہانگ کانگ سے الیکٹرک وہیکلز کمپنی کے وفد نے دینہ کا دورہ کیا۔ چوہدری محمد عمران اوورسیز پاکستانی کا ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے چائنہ کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں الیکٹرانک گاڑیاں تیار کرنے کا فیصلہ کیا جو انتہائی سستی گاڑیاں تیار کی جائیں گی جو عام آدمی بھی بڑی آسانی کے ساتھ خرید سکے گا۔

گزشتہ روز چائنیز اور ہانگ کانگ کے 7رکنی وفد کے ساتھ پاکستان میں مل کر گاڑیاں تیار کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ، جس کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا ، موجودہ صورتحال کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور پاکستانی عوام کے مشکل وقت میں چائنہ اور ہانگ کانگ کا ایک اور اقدام ہے ۔ یہ پاکستانی عوام کے لیے انتہائی فائدے مند اقدام ہے ، جس سے غریب عوام کو پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.