وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن دینہ کے ویل چیئر پراجیکٹ کے تحت مستحق افراد میں ویل چیئر کی تقسیم جاری

0 114

دینہ: فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع بھر میں فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی سلسلے میں ویل چیئر پراجیکٹ کے تحت وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس مفتیاں دینہ میں موضع سناٹھ تحصیل دینہ کے ایک انتہائی مستحق معذور شخص کے لیے ویل چیئر مہیا کر دی گئی ہے جس کے لئے خصوصی فنڈز احسن حمید (یوکے) نے مہیا کئے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے چیئرمین سلیم انور کسانہ نے کہا کہ مستحق معذور افراد کو ویل چیئر مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ” باہنر معذور افراد” کے لیے روزگار پراجیکٹ بھی شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت باعزت روزگار کے لئے سمال بزنس کے لئے مالی سپورٹ مہیا کی جاتی ہے تاکہ معذور افراد مانگنے کی بجائے اپنے ہنر کے ذریعے اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لئے روزگار کما سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.