دینہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، بس ڈرائیور جاں بحق، 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

0 167

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر مسافروں سے بھری بس اوورٹیک کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر الٹ گئی، بس ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 8 افراد شدید زخمی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے سیالکوٹ جانے والی مسافروں سے بھری بس ہائی ایس کو اوورٹیک کرتے ہوئے بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جبکہ حادثہ میں بس ڈرائیور شمریز بیگ ولد خالد پرویز سکنہ گجرات جاں بحق ہو گیا۔

زخمیوں میں صائمہ، 7سالہ بچی ستائش، فلک شیر ولد سرور ، سحر زوجہ مجتبیٰ، صوبیہ زوجہ غلام مرتضیٰ ، محمد خان ولد خان غلام ، 5سالہ بچی انا ، 12سالہ بچی سلوا شامل ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.