دینہ میں والدہ پر تشدد کرنے والے نافرمان بیٹے سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار

دینہ: ایس ایچ او منگلا راجہ ایاز محمود اور ٹیم کی مسلسل اہم کاروائیاں جاری، والدہ پر تشدد کرنے والے نافرمان بیٹے سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی ہی والدہ پر تشدد اور گالم گلوچ کرنے والے ملزم شہزاد فاروق کو منگلا پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور کاروائی میں منگلا پولیس نے ملزم سونو ساحل سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او منگلا اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ والدین جیسی عظیم ہستیوں پر تشدد ناقابل برداشت جرم ہے، جہلم شہر کو منشیات فروشی کی لعنت سے پاک کرنے کےلئے پرعزم ہوں۔