ڈی پی او جہلم کی تھانہ دینہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ، شہریوں نے آئے روز چوریوں اور ڈکیتیوں اور منشیات فروشی کے بارے میں شکایات کے انبار لگائے جس پر فوری حل کرنے کی یقین دہانی ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ میں عوامی شکایات کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار ، ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس اور پولیس افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کھلی کچہری میں لوگوں نے دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اور منشیات فروشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس پر ڈی پی او جہلم نے جلد از جلد جرائم پر قابو پانے کی یقین دہانی کروائی۔
ڈی پی او جہلم نے شہریوں کی درخواستوں پر ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ دینہ کو فوری طور پر مقدمات درج کرنے کا حکم ، مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کر کے رپورٹ پیش کی جائے ، تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایت اور تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
بعد ازاں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس اور تفتیشی افسران سے ملاقات بھی کی ۔