حلقہ پی پی 25؛ جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی

دینہ: پنجاب کے الیکشن کا اعلان ہونے اور امیدواروں کو انتخابی نشان الرٹ ہونے کے بعد امیدواروں نے الیکشن مہم بھی تیز کردی۔
اسی طرح حلقہ پی پی 25 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے بھی اپنی انتخابی مہم تیز کر دی، آج بھی حلقے کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا ملاقاتیں کی اور اپنا منشور عوام کے سامنے رکھا۔
دینہ کے علاقہ گگڑ کلاں میں افتخار خاری بٹ اور مقصود بٹ سے بھی ان کے گھر میں ملاقات کی، انتخابی مہم میں حبیب رضابٹ صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم، فیاض بٹ نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ پنجاب اور مظاہرالاسلام امیر جماعت اسلامی دینہ بھی ہمراہ تھے۔
متعدد خاندانوں نے ڈاکٹر قاسم محمود کی حمایت کا اعلان کیا، بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔