منگلا اور جہلم پولیس نے جوئے کی بازیاں الٹ دیں، 11 قمار باز گرفتار

0 107

دینہ: ایس ایچ او منگلا راجہ ایاز، ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیموں کا سٹہ بازوں کے خلاف موثر کارروائیاں، تاش پر سٹہ کھیلنے والے 11 سٹہ باز گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سٹہ بازوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں نعیم، واجد، مصور، یاسر، تازہ گل اور شکیل شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 54950 روپے، 3 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر کے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 سٹہ بازوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ریحان، حمزہ، محسن، عاصم اور جہانگیر شامل ہیں، پولیس نے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 10060 روپے، 3 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او منگلا اور ایس ایچ او سٹی اور ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ سٹہ بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، سٹہ بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.