دینہ پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

دینہ: ایس ایچ او دینہ عمران عباس اور ٹیم کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری اور روبری کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل اور ویگو ڈالہ برآمد کر لیا۔
موٹر سائیکل چور ملزمان کی شناخت خاور عرف خارا سرغنہ، طاہر اور گل خان کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلز برآمد جبکہ رابری کی واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت زبیر، دانش اور سلطان کے ناموں سے ہوئی، ویگو ڈالا روبری کا مقدمہ تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد میں درج ہے۔
ملزمان نے جعلی نمبر پلیٹس لگا کر جعل سازی کی جس پر تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 9MM بھی برآمد کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔