مذہبی، لسانی، طبقاتی تقسیم سے بالا ہو کر ملک کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

0 94

دینہ: امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ بحیثیت مسلمان اور بحیثیت قوم وطن عزیز میں مذہبی،لسانی، طبقاتی تقسیم سے بالا ہو کر اپنے ملک کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں جہاں طبقاتی تقسیم نے ایک تکلیف دہ صورت حال پیدا کی ہوئی ہے وہاں انفرادی حیثیت سے لے کر مجموعی حیثیت تک ہم اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمارا مقصد ملک کی فلاح اور اپنے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون ہے،وطن عزیز کے تمام ادارے ہمارے ادارے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے صاحب مجازین،قائم مقام مجازین اورامراء،تنظیم الاخوان پاکستان کے صدور،جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات اس کے علاوہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے آئندہ 4 سال کے لیے ذمہ داران مقرر کیے گئے جن سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی نے حلف لیا اور آئندہ چار سال کے لیے ذمہ داری دی گئی۔

یاد رہے کہ اس حلف برداری تقریب میں ملک بھر سے جس میں بلوچستان،سندھ کراچی،ہزارہ،کے پی کے اور پنجاب بھر سے نمائندگان نے شرکت کی، آخر میں ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی گئی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.