ڈپٹی کمشنر جہلم نے داتا روڈ دینہ پر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کر دی

0 78

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا عوامی شکایات پر ایکشن، داتا روڈ دینہ پر صبح سات سے شام سات تک ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں گنجان آبادیوں کے بیچ سے ہیوی ٹریفک کے گزرنے کی وجہ سے آئے روز حادثات اور ٹریفک مسائل پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے داتا روڈ دینہ سے صبح سات بجے سے شام سات بجے تک ہیوی ٹریفک کے گزرنے پر پابندی عائد کر دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.