وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رمضان راشن پروگرام کے تحت 105 مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم

0 54

دینہ: فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع بھر میں اپنی مثبت سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انتہائی منظم انداز میں اس تنظیم نے مفتیاں، نئی آبادی مہتہ و سید حسین، نئی آبادی طمہ عجائب، حبیب کالونی میں گھر گھر پہنچ کر بیوہ، یتیم بچوں، معذور افراد اور مساکین کا ڈیٹا ایک سروے کے ذریعے اکٹھا کرنے کے بعد ان کو تحقیق و تصدیق کے بعد ٹوکن جاری کئے ہیں۔

105 مستحقین کو رمضان راشن پروگرام کے تحت شعور سنٹر مفتیاں دینہ میں انتہائی عزت اور احترام کے ساتھ بٹھا کر راشن مہیا کیا گیا ہے، اس پروگرام میں تلاوت حافظ میاں محمد عمر نے کی اور خصوصی دعا علامہ قاری محمد عرفان خطیب نوری مسجد مفتیاں نے فرمائی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم انور کسانہ چیئرمین وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے کہا کہ مستحقین کے گھر گھر کئے گئے سروے کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے بعد اب ان خاندانوں کو راشن پروگرام، ویل چیئر، تعلیمی و طبی امداد، ٹیکنیکل تعلیم مہیا کر کے ان کی سپورٹ کی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.