موٹروے پولیس ان ایکشن، آٹا سمگلرز سمیت دینہ میں مویشی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

0 147

دینہ: انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہدایات اور سیکٹر کمانڈر نارتھ IIجہلم سجاد حسین بھٹی کی سربرائی میں اور علی عابد رضوان DSP بیٹ 6 کی زیر نگرانی ٹریفک وائلیشن کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کر دی ہیں رواں ہفتے سیکٹر نارتھII جہلم نے آٹا سمگلرز سمیت دینہ میں مویشی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکٹر کمانڈر نارتھII جہلم سجاد حسین بھٹی نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ ماہ رمضان کے دوران انتہائی فرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دیں اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں سیکٹر ہذا میں رواں ہفتے آٹا سمگلرز کو جو کے منڈی بہاوالدین سے آٹا سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ان کو موقع پر گرفتار کیا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

مزید برآں دینہ بائی پاس کے نزدیک سے مویشی چوری کی واردات ہوئی جس کی اطلاع ملنے پر NHMP کے افسران نے دینہ کے نزدیک مویشی چوری کر کے فرار ہونے والی گاڑی کو قابو کر لیا اور بکریاں تقریبا مالیتی ۔/275000 برآمد کر لیں، دینہ پولیس کو موقع پر بلایا گیا اور چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی بمع جانور مزید قانونی کارروائی کے لیے حوالے کی گی،NHMP سیکٹر نارتھ II کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی گئی ان کارروائیوں کوعلاقہ عوام نے بھی سراہا۔

مزید برا ں سیکٹر کمانڈرSP سجاد حسین بھٹی DSP علی عابد رضوان نے افسران کو شاباش دی اور مزید ہدایات دی کہ ڈیوٹی کے اس معیار کو برقرار رکھا جائے اور عوام الناس کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی چوکس ہو کر ڈیوٹی سرانجام دی جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.