ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ناکہ لگا کر دینہ کے نوجوان کو لوٹ لیا

0 136

دینہ کا رہائشی غریب محنت کش رکشہ ڈرائیور موٹرسائیکل پر ننھیال جاتے ہوئے سرائے عالمگیر کے مقام پر 2 ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گیا، پولیس سرائے عالمگیر نے رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے علاقہ چک اکا کا رہائشی رکشہ ڈرائیور شہزاد انور ولد محمد انور جو کہ اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ننھیال باولی خورد سرائے عالمگیر جا رہا تھا کہ گاؤں کے قریب ہی دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لوٹ لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے نیا موٹرسائیکل ہنڈا CD-70 چھین لیا، متاثرہ نوجوان شہزاد انور نے واردات کے بعد 15 پر پولیس کو کال کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر رپو رٹ درج کر لی۔

متاثرہ رکشہ ڈرائیور شہزاد انور کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے میں نے چند روز قبل ہی نیا موٹرسائیکل لیا تھا جو چھین کر لے گئے، اعلی احکام سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.