دینہ میں ایک ہفتے میں دوسری ڈکیتی، ڈاکوؤں نے سبزی منڈی کے آڑھتی کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

دینہ میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، 3 مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے سبزی منڈی دینہ کے آڑھتی کو اسلحہ کی نوک یرغمال بنا کر 63 ہزار کی نقدی ، موٹرسائیکل ، موبائل فون ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر اشیاء کل مالیتی 193000 لوٹ کر فرار ہو گئے ، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس ، تاجر حضرات عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دینہ ٹھیکریاں کا رہائشی رمیض شہزاد ولد محمد یعقوب نے پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں سبزی منڈی دینہ میں آڑھتی کا کام کرتا ہوں اور صبح سحری کے وقت منڈی سے اپنے موٹرسائیکل پر گھر سحری کرنے جا رہا تھا کہ جب ٹینکی والی گلی پہنچا تو ایک موٹرسائیکل 125بدعون نمبر پر 3ڈاکو سوار تھے اور میرے سامنے آ گئے اور مجھے روک لیا۔
آڑھتی نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 63000 روپے نقدی ، ایک عدد موٹرسائیکل، موبائل فون، ایک عدد ڈرائیونگ لائسنس ، اصل شناختی کارڈ مجھ سے چھین کر منگلا روڈ کی طرف فرار ہو گئے ، جس کا کل مالیتی نقصان 193000 ہے جس پر پولیس تھانہ دینہ نے متاثرہ شخص رمیض شہزاد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ دینہ میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا ، تاجر حضرات سر پکڑ کر بیٹھ گئے، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔